Mavera (in Urdu Subtitles)

“ماویرا” ترکی کی ایک تاریخی پس منظر میں بنائی گئی سیریز ہے۔ یہ سیریز احمد یسوی کی زندگی کی جدوجہد کی عکاس ہوگی۔

احمد یسوی گیارہویں صدی کے اواخر میں ابراہیم کے گھر پیدا ہوئے جن کا انتقال آپ کے بچپن میں ہی ہوگیا تھا۔ والد کی وفات کے بعد ان کی پرورش ارسلان بابا نے کی۔ ارسلان بابا کی تربیت کا ہی نتیجہ تھا کہ احمد یسوی نے بہت جلد روحانیت کی دنیا میں الگ مقام پایا۔ بعد ازاں انہوں نے بخارا کے بزرگ یوسف ہمدانی حضرت سے بھی فیض پایا۔ پھر انہیں یوسف ہمدانی حضرت نے بغداد بھیجا جب بغداد دنیا کے عظیم شہروں میں شمار نہیں ہوتا تھا۔

احمد یسوی نے وسطی ایشیا میں تبلیغ اسلام کا بیڑا اٹھایا اور اسی خطے میں ان کے بےشمار شاگرد ہوئے۔ احمد یسوی کی منظومات روحانیت اور صوفیانہ پہلو کے باعث قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ادب کی دنیا میں “مذہبی لوک شاعری” کی جہت روشناس کروائی جس سے اس علاقے میں آنے والے کئی شاعر ان کے کام سے متاثر ہوئے۔

ایمان، تبلیغ اور روحانیت سے جڑی ایک بےنظیر داستان آپ بہترین اور معیاری اردو ترجمہ کے ساتھ ہسٹورک سیریز پر دیکھیں گے

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!