Isimsizler

ے نام لوگ سیریز ترکی کی عسکری پس منظر پر مبنی ایک خفیہ ایجنسی کے ایسے جانبازوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کیلئے جان قربان کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں
یہ ڈرامہ ترکی کے جانباز شہید گورنر فاتح کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ اس سیریز کے دو سیزن آ چکے ہیں اور پہلے سیزن میں مشہور گورنر فاتح اپنی سفارتکاری کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سفیر کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کرنے ہی والا تھا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ویرنکایا کے گورنر کی قتل کی خبر سنتے ہی اپنا ارادہ بدل کر بیرون ملک نکل جاتا ہے اور اس گورنر کی جگہ سنبھالنے کا ارادہ بنا لیتا ہے۔ وہاں اسے جو مشکلات پیش آتی ہیں اس سیریز میں وہ سب دکھائی گئی ہیں۔
بے نام لوگ سیریز ایسے بہادروں کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے جو ہمیشہ اپنے وطن کے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں اور دشمن کی صفوں میں گھس کر اس طرح حملہ کرتے ہیں کہ دشمن دوبارہ ان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرات نہیں کر سکتا۔
اس سیریز میں ترکش انڈسٹری نے اپنی ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا ہے۔ اس میں جہاز، ہیلی کاپٹر اور اسکے علاوہ جدید سنائپر گنز کا بھی استعمال کیا گیا ہے اور اسلام کے عظیم سپہ سالاروں اور مجاہدوں کی اپنے دین اور وطن سے محبت اور شہادت کا والہانہ جذبہ دکھایا گیا ہے۔
ترکی کے مشہور سیریل ارتغرل غازی اور اسکے علاوہ ترکی کی کئی دوسری تاریخی سیریز کے کچھ کردار ادا کرنے والے اداکار بھی اس سیریز میں کام کر رہے ہیں اور یہی اصل وجہ ہے جس نے اس سیریز کی مقبولیت میں چار چاند لگا دیے ہیں۔

Season 1

Season 2

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!