Dastan

داستان ترقی کے مشہور ڈرامہ نگار مہمت بوزداغ، جنہوں نے ارتغل غازی اور کورولش عثمان ڈرامہ سیریز لکھ کر ترکی کی ڈرامہ انڈسٹری کو دنیا کی نمبر ون انڈسٹری بنا دیا، ان کا ایک نیا شاہکار ہے۔ اس سیریز کے سفر کا آغاز 23 نومبر بروز منگل atv پر نشر ہونے کے ساتھ شروع ہو گا
داستان سیریز میں ابرو شاہین اکیز کا کردار ادا کریں گی جو کہ سیریز کا مین کردار ہو گااور اسکے علاوہ کورولش عثمان سیریز کے کافی دوسرے لوگ بھی اس سیریز میں دیکھنے کو ملیں گے جیسے کہ کاراشمن توگائے اور ساوچی اسکے علاوہ ارتغل غازی کے سیزن ٹو میں کوتابش کا رول کرنے والے ایکٹر بھی آپ کو دیکھنے کو ملیں گے
داستان سیریز اکیز نامی ایک لڑکی کی حقیقی زندگی میں جدوجہد پر مبنی ترکش سیریز ہے جس میں اکیز نامی لڑکی گوک سلطنت کے سلطان (خان) سے اپنے ماں باپ کے قتل کا انتقام لینے کیلئے لڑتی دکھائی دے گی اور اسکے علاوہ منگولوں کی سلطنت کے خان اور ان کے مظالم کے ساتھ ساتھ ترکوں کی عظیم ریاست بنانے کیلئے جدوجہد بھی دکھائی جائے گی
اس سیریز کو بنانے کیلئے تین ماہ تک اداکاروں کو ٹریننگ دی گئی اور شوٹنگ شروع ہونے سے ایک سال قبل بیس ہزار مربع میٹ پر گوک سلطنت کے محل کے باغات بنائے گئے اور اسی طرح وسیع رقبہ پر آٹھویں صدی کے حساب سے ترکمانوں کے قبیلے اور سلطنت کا محل بنایا گیا اور اسی طرح باقی سجاوٹ کرنے میں ایک سال سے زیادہ عرصہ لگا اور اسکے بعد شوٹنگ کا عمل جاری ہوا اور ایک اندازے کے مطابق پہلی قسط میں 4500 تک لوگوں نے شمولیت اختیار کی
داستان سیریز بہترین اور معیاری اردو ترجمہ میں ہسٹورک سیریز ڈاٹ کام پر دیکھیں

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!