Uyanis Buyuk Selcuklu

سیرتِ سلطان تیکش-جلال الدین خوارزم شاہ

جلال الدین خوارزم شاہ

چنگیز خان پوری دنیا پر پنچے گاڑرہا تھا.سیرتِ سلطان اسی دوران تقدیر الہی اس مجاھد کو وجود بخش رہی تھی.۔جو آنے والے وقت میں چنگیزخان کا سب سے بڑا حریف ثابت ہوا۔سلطان علاوالدین کی چار بیگمات تھیں،ان میں سے ایک ہندی نژاد تھی اسی کی بطن سے جلال الدین کی ولادت ہوئی۔جلال الدین کی ماں ایک مہربان ،دلیر،اور بہت ہمت والی خاتون تھی۔جلال الدین ایک معمولی جسامت کے مالک تھے

سلطان جلال الدین چنگیز خان

،مگر مقابلے کے وقت ان کے مضبوط بازوؤں کے سامنے بڑا پہلوان بھی نہ ٹک پاتا تھا۔چنگیز خان نے انہی کے متعلق کہا تھا کہ اگر میرا اس جیسا ایک بیٹا ہوتا تو میں پوری دنیا فتح کر لیتا۔سلطان جلال الدین چنگیز خان کے خلاف پہلی اور آخری سیسہ پلائی دیوار تھی۔بے شک جلال الدین نے   چنگیز خان کو شکست تو نہیں دی لیکن اس کی پیش قدمی کو صرف نہ روکے رکھا بلکہ تاتاریوں کو ناکوں چنے چبوادیے۔آخر کار کچھ غداروں نے سلطان کی جاسوسی کرکے ان کے ساتھیوں کوشھید کر ڈالا اور سلطان جلال الدین خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں بقیہ زندگی گم نامی میں گزاری کسی کو آج تک پتہ نہ چل سکا۔تحریر محمد عادل

سیرتِ سلطان تیکش

سیرت سلطان تکشایک ایسا سلطان تھا جو علماء حق کابڑا قدر دان تھا ۔مدارس کی تعمیر کا بڑا جذبہ رکھتا تھا۔اپنے ہاتھ سے تعمیر کیے ہوئے مدرسے میں اس کی تدفین ہوئی ۔خوارزمی تخت پر صرف چھ سال تک بیٹھ سکے. لیکن اس مختصر عرصے میں بھی اس نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہوئی تھی ۔اس کی انتقال کے وقت سلجوقی مملکت اور ایران کا تقریبا سارا علاقہ خوارزمی حکومت کے زیر تصرف آچکا تھا ۔596ھ میں وفات پانے والی اہم شخصیات میں سلطان تکش کا نام بھی سر فہرست اتا ہے. سلطان علاوءالدین بھی سلطان تکش کی اولاد میں سے تھا عادل اور نیک سیرت تھا. موسیقی کی فن کو بھی جاننے والا تھا لوگوں سے اچھا برتاؤ کرتا تھا ۔آخر کار یہ چراغ 19 رمضان 596ھ (3جولائی 1200ء) کو اس دنیا فانی سے بھج گیا۔تحریر ۔ولی اللہ عفی عنہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!