Teskilat

“تشکیلات” سات محبِ وطن افراد کی کہانی پر مبنی سیریل ہے۔ جو اپنے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ پوشیدہ طور پر ‘زیرزمین’ زندگی گزارتے ہیں۔

انقرہ شہر میں فیکٹری پر دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ “قومی انٹیلیجنس تنظیم” کے تحت ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد اس حملہ کے پیچھے موجود طاقتوں کو بے نقاب کرنا اور اسے ناکام بنانا ہے۔ اس خفیہ تنظیم کے ایجنٹس نے اندرون ملک اور بیرون ملک بہت کامیاب خصوصی آپریشن کیے ہیں۔ انہیں کوئی نہیں جانتا، ان کی شناخت خفیہ ہے اور خفیہ ہیرو بننے کے لئے انہیں بہت سی چیزوں کی قربانی دینا ہو گی۔ ٹیم اندرون اور بیرون ملک متعدد خفیہ آپریشن انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

“تشکیلات” قومی انٹیلیجنس ایجنسی کے اندرونی کاموں پر روشنی ڈالنے والا ترکی کا پہلا ڈرامہ ہو گا جسے خفیہ رکھا گیا ہے اور اسے ‘کیسل’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں 7 محبِ وطن افراد کی جدوجہد، قربانیوں اور وطن سے محبت اور لگن کو دکھایا جائے گا جو ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ پوشیدہ طور پر ‘زیرزمین’ جی رہے ہیں۔

تشکیلات ترکی کی چند ٹرینڈنگ سیریز میں سے ایک ہے۔ جس میں ایم آئی ٹی کے ذریعہ مشن ایپلیکیشن ٹیکنالوجی اور یو اے وی/سی ایچ اے ایچ اے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرامہ سیریز کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!