Dirilis Ertugrul

تورگت الپ

(پیدائش تورگت الپ 1200 – وفات 1323/4) سلطنت عثمانیہ کے غازیوں میں سے ایک تھا۔
انتہائی بہادر نڈر اور دلیر سپاہی جو کلہاڑے سے لڑتا تھا۔ جس کا کلہاڑا اس وقت کے سب سے مظبوط ہتھیار میں شمار ہوتا تھا ۔
وہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور مشہور جنگجوؤں میں سے ایک تھا ، وہ ایک تاحیات دوست اور خونی بہن بھائیوں سے بڑھ کر اور ارطغرل غازی کا قریبی ساتھی تھا
ساتھ ہی اس کا بہترین مددگار ، بہت ہی ذہین اور قابل دوست تھا۔

تاریخی شخصیت

اگرچہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات معلوم ہیں ، لیکن یہ بات بہت اچھی طرح سے معلوم ہے کہ وہ نہ صرف ایک تاریخی شخصیت ہیں بلکہ ایک افسانوی شخصیت بھی ہیں
اس کے جنگجوئی منصوبے اور اقدامات سلطنت عثمانیہ کی تاریخی کتابوں میں اور کچھ بازنطینی تاریخی کتابوں میں بھی درج ہیں۔
اس نے ارطغرل غازی کا 35 سال تک ساتھ دیا۔اور منگولوں اور بازنطینیوں کے ساتھ لڑتے رہا۔

ارطغرل غازی کے انتقال کے بعد اس نے عثمان غازی کا ساتھ دیا ۔ اور اس کے سب قریبی اور پر اعتماد ساتھی بن گیا۔ ارو اس کے ساتھ ہر جنگ میں شریک ہوتا رہا

سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کے مطابق ، کراہیسار قلعے کی دوسری فتح (1291.) کے دوران ترگت الپ عثمان غازی ہی کے ساتھ تھا اور بہت سی جنگوں میں عثمان غازی کے ساتھ رہا ۔
اس نے عثمان غازی کی تمام فتوحات میں حصہ لیا۔
عثمان غازی نے 1299 میں اناگول شہر کو فتح کرنے کے لئے ترگت الپ کو تجویز کیا ۔ اور سپہ سالار مقرر کیا

ترگت الپ نے اناگول شہر فتح

ترگت الپ نے اناگول شہر فتح کرنے کے بعد شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی گورنری اور انتظامیہ عثمان غازی نے ترگت الپ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اناگول شہر پر 36 سال حکومت کی ، اور امن و امان اور خوشحالی کو یقنی بنایا ۔ اور ہر قسم کی سہولت عوام کو دی۔

عثمان غازی کی وفات کے بعد ، اگرچہ وہ خود بہت عمر ریسدہ ہو چکے تھے لیکن پھر بھی ترگت الپ نے سلطان اورہان اول کا ساتھ دیا اسکے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتا رہا۔ اور بہت سی فتوحات میں اورہان اول کا ساتھ دیا
یہاں تک کہ اس کا معتمد مشیر بھی رہا ،

125 سال کی عمر

اتورنوس قلعے کی فتح کے دوران لڑتے ہوئے 125 سال کی عمر میں تورگت الپ کو شہید کیا گیا۔ شہادت کے وقت اس کا کلہاڑا اس کے ہاتھ میں تھا ۔ترگت الپ نے ارطغرل غازی ، عثمان غازی اور اورہان غازی کے ادوار میں الپس کا سپہ سالار تھا۔

ان کی موت کے بعد ، تورگت الپ کو اناگول کے قریب پہاڑوں میں ایک معمولی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
جسے عام گاؤں کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ارطغرل غازی مقبرے کے باہر ایک اعزازی قبر ترگت الپ کی بنائی گئی ۔ اس کی اصل آرام گاہ اناگول شہر میں ہی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!