Uyanis Buyuk Selcuklu

“سلجوقیوں کا عروج” میں اہم روحانی کردار حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ

ترک سلجوقیوں کا عروج اسلامی ڈراموں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مردہ ھوتے دلوں میں ایک نئی زندگی .کی روح پھونک دی ھے. اور خاص طور پر نوجوانوں میں نہ صرف اپنے اسلاف سے محبت بڑھ گئی ھے بلکہ ان کے شجاعت اور بہادری کے کارناموں کے بارے میں مزید سے مزید جاننے کے جوش اور جذبے میں بھی کئی گنا اضافہ ھو گیا ھے۔

ھالی وڈ ‘بالی وڈ ‘لالی وڈ کے کرداروں سے متاثر

ان ڈراموں کے آغاز میں “دیریلس ارتغل” نے نہ صرف پاکستان کی نوجوان نسل کی توجہ جھوٹ اور جرائم اور اخلاق سوز مواد پر مبنی افسانوی فلموں اور ڈراموں سے ھٹائی. بلکہ ان جیسی فلموں اور ڈراموں کے لئے نوجوانوں کے دلوں میں نفرت اور حقارت بھی پیدا کی۔نوجوان نسل جو کچھ عرصہ پہلے ھالی وڈ ‘بالی وڈ ‘لالی وڈ کے کرداروں سے متاثر نظر آتی تھی. ارتغل غازی کو اپنا ھیرو بنا بیٹھی۔انہیں اندازہ ھوا کہ ھمارے اسلامی ھیرو نہ صرف جرا”ت بہادری اور شجاعت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے. بلکہ علم و دانش میں بھی یکتائے روزگار تھے.۔مدت سے قائم ان فلمی ھیروز کے بڑے بڑے تخیلاتی بت مٹی کی ڈھیریوں میں ڈھل کے زمیں بوس ھو گئے۔

مسلمانوں کی شان وشوکت

اس کے بعد ڈرامہ ” کرولوس عثمان ” نے اس نام نہاد سلور سکرین پر ایک اور کاری ضرب کاری لگائی. اور ابھی یہ سلسلہ جاری ھی ھے. کہ مسلمانوں کی شان وشوکت پر مبنی ایک اور ترکی ڈرامہ “سلجوقیوں کا عروج” دلوں اور زہنوں پر دستک دینے آپہنچا ھے۔اس ڈرامہ میں بہت سے جید مسلمان راھنماوں کے علاوہ بڑی بڑی قد آور روحانی شخصیات کا تعارف بھی کروایا گیا ھے. جن کی مدداور کوششوں کے بغیر اسلامی سلطنتوں کا قیام اور کفار اور طاغوتی قوتوں کے مقابلہ میں بڑی بڑی فتوحات ممکن نہ ھوتیں۔

اسی ڈرامہ ” سلجوقیوں کا عروج” میں اس دور کی ایک بہت بڑی دینی’علمی اور ادبی شخصیت جنہیں. تاریخ حضرت امام غزالی رحمہ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ھے کو بھی متعارف کروایا گیا ھے

حضرت امام غزالی کا سلسلہ

حضرت امام غزالی کا سلسلہء نسب محمد بن محمد بن احمد تھا۔آپ 405ھ میں ایران میں طوس کے قصبہ تہران میں پیدا ھوئے۔آپکے والدین پڑھے لکھے نہ تھے. بلکہ کاروبار حیات چلانے کے لئے رسی بنانے اور سوت کاتنے کے پیشے سے وابستہ تھے۔اسی لئے پیشے کے لحاظ سے غزالی کہلاتے تھے۔

علم و فن

آپکے والدین نے اپنے دستیاب رزق حلال کے ساتھ آپکو. اور آپکے بڑے بھائی احمد کو دولت علم سے نوازنے کے لئے قریبی مدرسہ میں داخل کروادیا۔اور طوس ہی میں آپ اپنے بھائی کے ساتھ علم کی باریکیوں سے روشناس ھوئے۔آپ شروع ہی سے انتہائی زہین تھے اور کم عمری میں ہی اپنے اساتذہ اور ساتھی طالب علموں پر اپنی علمیت کی دھاک بٹھا دی تھی. اور اسی کم عمری میں آپ کا علم و فن عروج کو جا پہنچا۔لوگوں نے آپکو آپکے خاندانی پیشے کے لحاظ سے غزالی کنیت دی۔آپکے علم و ھنر اور شوق علم کو دیکھتے ھوئے آپکے والد کی شدید خواھش تھی.

وزیر اعظم خواجہ نظام الملک سلطان ملک شاہ کی حکومت

کہ آپ علم کی بلندیوں کو چھوئیں۔لیکن آپکے والد کی وفات کے بعد جب سرمایہ کم پڑنے لگا. اور ذرائع آمدنی محدود ھونے لگے تو آپ اپنے بڑے بھائی احمد کے ساتھ نیشا پور تشریف لے گئے۔اس وقت تک آپ علم و فن کی باریکیوں سے کافی حد تک آشنا ھو چکے تھے۔نیشاپور میں اس وقت سلجوک سلطنت اندرونی ریشہ دوانیوں کا شکار ھو رھی تھی۔لیکن اس وقت کے وزیر اعظم خواجہ نظام الملک سلطان ملک شاہ کی حکومت کے لئے ایک ستون کا کام کر رھے تھے۔

حضرت امام غزالی نے 484ھ میں نظام الملک کے قائم کردہ. مدرسہ نظامیہ میں شیخ الجامعہ کی حیثیت سے درس و تدریس کا فریضہ انجام دینا شروع کیا۔ آپ یہاں تفسیر ‘ حدیث ‘ علم الکلام’ فقہ ‘ اصول فقہ اور منتق پڑھاتے تھے۔

خواجہ نظام الملک

خواجہ نظام الملک کا اپنا تعلق بھی طوس سے تھا. اور آپ امام غزالی کے اعلی علمی مرتبہ کو بھی پہچانتے تھے. لہذا آپنے علم کی ترویج و ترقی میں امام غزالی کی خوب مدد کی۔لیکن جب باطنی فدائیوں نے نظام الملک اور سلطان ملک شاہ کو شہید کر دیا. تو امام غزالی کا رجحان تصوف کی طرف زیادہ مائل ھو گیا۔

آپنے حدیث’ تفسیر’ فقہ’ منتق اور اصول منتق تصوف اور دوسرے بہت سے روحانی موضوعات پر تقریبا” 400 کتب تحریر کیں۔جن پر بعض علما کا خیال ھے کہ انہوں نے زاتی طور پر 200 یا 172 کتب تحریر کیں۔

آپنے اپنے علمی سفر کے دوران مکہ’مدینہ’دمشق ‘ عراق اور بغداد وغیرہ میں بھی کافی عرصہ گزارا. اور علم کے پیاسے لوگ علم کے اس بحر بےکنار سے اپنی علمی تشنگی بجھاتے رھے۔آج بھی علم کے بڑے بڑے علماء آپکو شیخ حجتہ الاسلام کہہ کر پکارتے ہیں۔

آخر کار علم کا یہ روشن آفتاب 14 جمادی الثانی 505ھ (19 دسمبر 1111ء) کو صرف 55 سال کی عمر میں گہنا گیا. اور آپ طوس کے مقام پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
انا للہ وانا علیہ راجعون
نازنین_مقیت#

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!