Uncategorized

جلال الدین شاہ خوارزم ترکی کا ایک نیا شہکار

زرائع کے مطابق محمت بوزداغ کی ڈائریکشن میں نئی سیریز. جو کہ جلال الدین شاہ خوارزم کی زندگی پر مبنی ہے نئے سال میں جنوری یا فروری میں آئے گی۔ ازبکستان میں اس ڈرامے کی پہلی جھلک نشر کرتے وقت انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے اثرات دیریلس ارتغل کی نسبت زیادہ مرتب ہوں گے۔
سلطنت خوارزم کے آخری سلطان جلال الدین شاہ خوارزم تھے۔ ان کو تاریخ میں شہرت منگول آندھی کو روکنے کی کوششوں کی وجہ سے ملی۔

تہزیب و ثقافت

اس ڈرامے پر کام ازبک حکومت کی درخواست پر شروع کیا گیا اور اس میں آپ کو ازبک تہزیب و ثقافت دیکھنے کو ملے گی۔ اس ڈرامے کی تیرہ اقساط کیمرے کی آنکھ محفوط کر چکی ہے۔
تیرہویں صدی کے شروع میں جب منگولوں کے خلاف کوئی کھڑا ہونے کی جرات نہیں کرتا تھا تب جلال الدین کی بہادری بے مثال تھی۔ یہ ایک خونی جدوجہد تھی جس میں ڈھیروں سپاہی کام آئے۔ فوجی قوت کم ہونے کی وجہ سے جلال الدین شاہ خوارزم نے مسلم ریاستوں سے مدد مانگی.

منگولوں کو ایک بڑی شکست

اور منگول خطرے کے خلاف یکجا ہونے کی پیشکش کی. کیونکہ خوارزم کے بعد یہ خطرے یقینا دوسری مسلمان ریاستوں کی جانب بڑھ رہا تھا۔ مگر اتحاد کی کوششیں ناکام رہیں۔ انہوں نے تن تنہا 1221 میں منگولوں کو ایک بڑی شکست دی. لیکن یہ منگول خطرے کو مکمل طور پر روکنے کے لئے ناکافی تھی۔ اس جدوجہد کا انجام فتح نہ تھا مگر بہادر کو ہمیشہ بہادر ہی کہا جائے گا۔ ہر جنگ جیتنے کے لئے نہیں لڑی جاتی کچھ جنگیں فقط عزت، ناموس اور آزادی کے لئے لڑی جاتی ہیں۔


جلال الدین شاہ خوارزم اپنے آخری میں بہت دل برداشتہ اور رنجیدہ تھے۔ انہیں بعد ازاں سلجوقی سلطان علاؤالدین نے شکست دی۔ اور بعض روایات میں ہے تاریخ کا انتہائی جری اور بہادر سپہ سالار ایک خانہ بدوش کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھا۔
اللہ اس مرد مجاہد کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!