Uncategorized

ترک حکومت اور میڈیا کی ایک نئی سوچ

جیسے ترک حکومت کہ آپ سب جانتے ہیں. کہ ترکی میڈیا ایک نئی سوچ لے کر مسلمانوں کی زندگیوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے. جیسے کہ حال ہی میں انہوں نے مسلمانوں کی تاریخ پوری دنیا کے سامنے رکھ دی جسے غیر مسلم تو کیا اپنے ہی مسلمان بہن بھائی بھول چکے تھے. انہوں مسلمانوں کے عروج وزوال کی داستان ایک ڈرامے کی شکل میں سب کے سامنے رکھ دی. بتدریج اسلام کی طرف راغب

جسے نہ صرف ترکی بلکہ پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے سراہا گیا اور اسکا نتیجہ کچھ یوں آیا. کہ ایسے غیر مسلم جو کہ اسلام کو نفرت کی نگاہ سے .دیکھتے تھے. وہ بھی اسلام کو پسندکرنے اور سمجھنے لگ گئے. اور بتدریج اسلام کی طرف راغب ہو کر حلقہء بگوش اسلام ھونے لگے۔کیونکہ یہ بات ان پر اچھی طرح واضح ھو گئی تھی. کہ اسلام نہ صرف امن ک مذھب ھے بلکہ یہ محبت، خلوص، میانہ روی اور بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے۔

ترک حکومت

.سوچ کی ترک حکومت اس تبدیلی کے ساتھ دنیا بھر کی سیاست کے موسم بھی بدل جانے کو پر تول رھے ہیں ان سیاسی موسموں میں پہلے سے بھی زیادہ شدت آتی جا رہی ہے۔درجہء حرارت کم ھونے کی بجائے بتدریج اوپر سے اوپر ہی کی طرف بڑھتا جا رھا ھے۔تاغوتی طاقتیں اپنے نت نئے حربے آزما رہی ہیں ۔لیکن ایمان والوں کی چاھتیں اور محبتیں بھی مقابلتا” بڑھتی جارہی ہیں۔ دجالی فتنوں اور ایمانی معجزوں کے درمیان رسہ کشی کا جو آغاز ھوا تھا اس میں طاقت اور زور کا توازن کبھی یکساں ھو جاتا ھے. ترک حکومت اور کبھی ایمان والے آگے نکل جاتے ہیں۔مخالفین ھمیشہ ایمان والوں کو زیر کرنے کیلئیے نت نئے حربے اختیار کرتے رہتے ہیں۔نئی نئی سائنٹفک ریسرچز اور تھیوریز دنیا کو نئی سے نئی آزمائشوں میں مبتلاء کرتی رہتی ھے۔خیر اور شر ھمیشہ ہی سے دوبدو رھے ہیں۔

پلٹنا جھپٹنا’جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ھے اک بہانہ

حاکم الحاکمین

دنیا کی حاکمیت رکھنے والوں سے ایمان والوں کو کیا ڈرنا. کیونکہ حاکموں کا حاکم ‘ حاکم الحاکمین کی زات عالیشان ھمیشہ اپنے بندوں کے ساتھ رہی ھے۔اس وقت جتنی شدت سے فتنے اپنےمہیب سائے دنیا پر پھیلا رھے ہیں. اتنی ہی بہادری جفا کشی اور ھمت سے ایمان والے اپنے بھرپور ایمانی جوش اور ولولے کے ساتھ ان پر ضرب کاری لگانے کو بے قرار ہیں.تاریخ گواہ ھے

شجاعت اور بہادری

کہ جب اللہ کی مدد آپہنچتی ھے تو کافر کی کوئی تدبیر بھی کارگر نہیں ھوتی۔اللہ اپنے ہی بندوں کو شجاعت اور بہادری کے ان اوصاف سے نواز کر توانا کر دیتا ھے. جو کفار کے دل ودماغ پر لرزہ طاری کر دیتے ھیں. ابابیلوں جیسے ننھے پرندوں کے زریعہ سے ابرہہ جیسے حاکم کی ھاتھیوں کی فوج کو کھائے ھوئے. بھس کی مانند کر دیتا ھے اللہ اکبر کی ایک فلک شگاف صداکافروں کے دلوں پر دھشت طاری کر دیتی ھے. اور پھر چاھے میدان بدر ھو یا کوئی اور میدان کم تعداد والے اپنے زور ایمانی کے بل بوتے پر زیادہ تعداد والوں کی ظلمت پر چھا جاتے ہیں۔انہیں نیست و نابود کر دیتے ہیں۔ملیامیٹ کر دیتے ہیں۔

طیب اردگان

انہی نور ایمانی سے لبریز سینوں والے روشن مجاھدوں کی قربانیوں اور شجاعتوں کی داستانوں کی یاد تازہ کر نے کیلئے.اور اپنے اسلاف کی بہادریوں کی منہ زور داستانوں کو حیات جاوداں بخشنے کیلئے. ایک مرد مجاھد جسے لوگ ” طیب اردگان ” کے نام سے جانتے ہیں. عملی زندگی کے میدان میں اتر آیا ھے۔ترک قوم کی اپنی ایک عالیشان تاریخ ھے.جب اسلامی ریاستوں نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے. اور ایسی تاریخ رقم کی جو آج بھی کفار کو یاد کرواتی ھے. کہ ایک مسلمان اگر جیتا ھے تو اللہ کے لئے اور اگر مرتا ھے تو بھی اللہ ہی کے لئے۔

ترک تاریخی ڈرامے

اس سلسلہ کو زندہ رکھنے کے لئے بہت سے ترک تاریخی ڈرامے بنائے جارھے ہیں. جو نئی نسل کو نہ صرف ان کفار کی اسلام دشمنی کی کوششوں کے بارے بتا تے ہیں بلکہ ھماری روح کو بھی بیدار کرتے ہیں۔ان ڈراموں میں اس وقت جو سب سے زیادہ پاپولر ڈرامے ہیں ان میں سر فہرست

“دیریلس ارتغل”

” کرولوس عثمان “

“سلجوقیوں کا عروج”
اور بہت سے دوسرے ڈرامے ہیں

اداکاران

۔ان ڈراموں کے ڈائریکٹر’ رائٹر’ اداکاران’ اور دیگر پوری ٹیم اپنی دن رات کی جان لیوا. اور سر توڑ کوششوں کے ساتھ ہمیں ہمارے اسلاف کے کارناموں سے متعارف کروانے کا فریضہ سر انجام دے رھے ہیں.اس سفر میں ھم بھی ان کے کارواں کا حصہ بن کر ان کا ساتھ دینا چاھتے ہیں. ان کا پیغام آگے بڑھانا چاھتے ھیں لیکن دوستو ایسا اکیلے ممکن نہیں ھے جب تک آپ ھمارے قافلے میں شامل نہ ھونگے.آپکی شرکت اور پسندیدگی کے بغیر یہ طویل سفر طے نہ ھو پائے گا اس لئے آپ سے گزارش ھے. کہ آپ ھمارا ھاتھ تھامئے اور ھمارے ساتھ ایک ایسے سفر پر ھم قدم ھو جائیں جو ھمیں لمحہ بہ لمحہ ایمان کی روشن منزلوں کی جانب راہنمائی کرے گا۔انشاء اللہ
دعاوں میں یاد رکھئے گا
اپنا دھیان رکھئے گا
نازنین_مقیت#

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!