کورلوش عثمان قسط ایک کے بارے میں تاثرات

دوستو !
کورلوش عثمان قسط کے سیزن 2 کی پہلی قسط نے جہاں ڈرامے سے وابستہ میری توقعات کو پورا کیا. وہیں داکاروں کی اداکاری’میوزک ‘ ڈائریکشن’ سکرپٹ’ ڈائلاگ’ منظر کشی ‘ملبوسات ساونڈ افیکٹس. دوسری ھر چیز نے بہت متا ثر کیا۔اور خاص طور پر عثمان کی انٹری اور وہ بھیڑیا اورر بکری کا ایک ساتھ کھانا. اور وہ ڈائلاگ یقین کریں کسی کے دل میں ایمان کی زرا سی رتی بھی ھو. تو رونگٹے کھڑے کرنے کے لئےکافی سے زیادہ ھے۔اور جب عثمان اپنی مٹھی بھر فوج کے ساتھ باطل کی ایک بڑی فوج کے سامنے کھڑا ھو کر للکارتا ھے.
آہ کورلوش عثمان قسط
تو وہ کونسے یقین کی طاقت تھی کہ وہ اپنی اور اپنے وفادار ساتھیوں کی جان کی پرواہ کئے بغیر میدان میں کود پڑتاھے۔آہ کورلوش عثمان قسط میں نے یہ سارے سین بہتے آنسووں کے ساتھ دیکھے۔ایمان والوں کا درد اپنے دل میں محسوس کیا۔اور عثمان تو عثمان اس کا وفادار مجاھد گھوڑا بھی اپنی جان لڑانے کوکچھ پیچھے نہ رھا۔ھدائتکار کی ھدائتکاری’ کیمرہ مین کی کیمرہ مینی اور اس پر عثمان کی جان پر کھیل کر کی جانیوالی اداکاری۔کیا ھم ابھی بھی اسے اداکاری کہیں گے۔ھر گز نہیں وہ ایک شعلہ جوالا بن چکا تھا اپنے کردار کی محبت میں اپنی زات کو نفی کر کے اپنی قوم کا مجاھد بن چکا تھا۔اگر یہ پاگل پن ‘دیوانگی اور جنون اس پر طاری نہ ھوتا تو وہ عثمان کب بنتا۔