Others

حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین رضی اللّہ عنہ – سیرت حضرت علی رضی اللہ عنہ

حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین رضی اللّہ عنہ

حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین رضی اللّہ عنہ خلیفہ سوم تھے. عثمان رضی اللّہ عنہ کی نانی بیضاء ام الحکیم حضرت عبداللہ بن عبد المطلب کی سگی بہن تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھی۔ اس لیے وہ ماں کی طرف سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی رشتہ دار تھے۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو لخت جگر یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں۔ اسی لئے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ھے۔

حضرت عثمان رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کا چونتیس سال

حضرت عثمان رضی اللّہ عنہ فیل واقعہ کے چھٹے سال یعنی ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے 47 سال قبل پیدا ہوئے۔ عثمان رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کا چونتیس سال کے تھے کہ مکہ مکرمہ میں توحید کی اواز بلند ہوئی۔ حضرت عثمان رضی اللّہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہے کہ زبان نبوت میں خدا جانے کیا تاثیرات تھی کہ بے اختیار کلمہ شہادت پڑنے لگا۔ عثمان رضی اللّہ عنہ نے ملکی نظم و نسق، جو حضرت عمررضی اللّہ عنہ نے ملک میں قائم کیا تھا، بالکل اسی طرح رکھااور ملک کو ترقی ملی۔حضرت عمر کے دور میں مصر کا خراج 20لاکھ دینار تھا لیکن حضرت عثمان کے دور میں مصر کی خراج کی مقدار 40لاکھ تک پہنچ گئی تھی
ہزاروں رحمتیں ہوں آپ پر
محمد اسماعیل

سیرت حضرت علی رضی اللہ عنہ

اپ کا شمار خلفاء راشدین میں ہوتا ہے۔ آپ ان دس خوش نصیب صحابہ کرام میں سے ایک ہیں جن کو دنیا ہی میں جنت کی بشارت ملی۔ آپ کے معلم خود سرور کائنات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ نہایت ہی نیک سیرت، سلیم الطبع اور راضی بقدر انسان تھے۔ اللہ تعالی نے آپ کو خوب عزتوں سے نوازا اور آپ کا ذکر خیر لوگوں میں عام تھا۔ نہ تو زیادہ دراز قد تھے اور نہ کوتاہ قد۔

حیدر کرار

آپ بہت ہی طاقتور اور دلیر تھے یہی وجہ تھی کہ آپ کو “حیدر کرار” کا لقب ملا۔ آپ کی داڑھی مبارک گھنی اعور چہرہ بشاشت لئے ہوئی تھی، آنکھیں بڑی تھیں مونڈھیں چوڑی تھیں، سر پر بال کم تھے۔ کے مزاج میں فطری مہمان نوازی رکھی گئی تھی۔
آپ سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔

طیب الشمائل

طیب الشمائل اور محمود الفضائل تھے۔ کلام سے نور ظاہر ہوتا اور زبان سے حکمت ودانائی کی باتیں نکلتی۔ آپ ایک امام عادل تھے، سائل کبھی خالی ہاتھ نہ لوٹتا۔
آپ رضی اللہ عنہ نے دشمن کے مشہور اور انتہائی بہادر شخص عمرو بن ود کو شکست فاش دی۔
آخری عمر میں جب خوارج کا فتنہ ظاہر ہوا ان کے ساتھ کئی معرکے ہوئے بالآخر ان بدبختوں نے دنیا کو اس عظیم ہستی سے ہمیشہ کیلئے محروم کیا۔
ان للہ وانا الیہ راجعون

تحریر
ولی اللہ عفی عنہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!