Dirilis Ertugrul

آرتک الپ “عارف بھائی”

سلطنت عثمانیہ کےبانی و موجد غازی ارتغل کے معتمد ترین مشیر “آرتک الپ ” کی پیدائش ایک خانہ بدوش قبیلہ میں ہوئی۔ آپ کی فطرت شروع سے ہی خدمت خلق سے سرشار تھی۔ آپ کا شمار پایہ درجہ کے اصحاب علم میں ہوتا تھا۔ حصول علم کے واسطے آرتک الپ آپ نے مختلف اسفار کئے۔ مختلف طبقہ کے جید علماء و مشائخ سے آپ کافی عرصہ تک مستفید ہوتے رہے۔ آپ نے فن طب میں ایک ممتاز مہارت حاصل کی۔
اپنی خدمات کا آغاز آبائی علاقے میں علم طب سے ہی کیا اور آخر عمر تک اسی سے وابستہ رہے۔ ذہانت و فطانت کیساتھ ساتھ اللہ نے آپ کو قوت فیصلہ میں بھی کمال قابلیت عطاء کی تھی۔ قبیلہ کے سرداران مختلف امور میں آپ سے مفید مشورے لیتے تھے۔

حائمہ خانم

غازی ارتغل کا قبیلہ جب حائمہ خانم کے بھائی کے قبیلے ہجرت کرگیا. اس وقت “آرتک صاحب” اسی قبیلے .میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ کچھ فتنہ پرور عناصر سے جب سارا قبیلہ غازی ارتغل کے خلاف ہوگیا تو آپ وہ واحد سردار تھے جس نے اس مشکل گھڑی میں غازی ارطغرل کا ساتھ دیا. اور صرف یہ نہیں کہ ساتھ دیا بلکہ مکمل حکمت عملی کیساتھ ارتغل غازی کا دفاع کیا۔ رفتہ رفتہ آپ ارتغل کے قریب ہوئے۔ ارتغل غازی نے آپ کی قوت فیصلہ اور ایمانی طاقت سے متاثر ہو کر آپ کو اپنا مشیر خاص بنا لیا۔
یوں کچھ عرصہ تک یہ سلسلہ جاری رہا بالآخر جب ارتغل اپنے ماموں کا قبیلہ چھوڑنے لگے. تو “آرتک صاحب” نے اپنے قبیلے کو خیرباد کہا اور قائی قبیلہ کو مستقل رہائش گاہ بنالیا۔


جب منگول حملہ آور ہوئے تو سارے ترک قبائل بٹ گئے اور ایک قیامت کا سا سماں بن گیا۔ قائی قبیلہ کے .عظیم سالاروں نے اپنی عظیم قیادت کے سائے اپنا دفاع کیا. اس مشکل وقت میں آرتک صاحب گرفتار ہوئے چونکہ آپ ارتغل کے رازدان تھے. منگول آپ سے راز اگلوانا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے آپ کو مختلف اذیتیں دی لیکن آپ نے ہار نہ مانی۔بالآخر آپ گرم سلاخوں سے اپنی دونوں آنکھیں گنوا بیٹھے لیکن ایک راز تک فاش نہیں کیا۔
کمال کا یہ عالم تھا کہ دونوں آنکھوں سے نابینا ہوئے. لیکن قبیلے کے طبیب کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہے۔ یوں آپ کا یہ سلسلہ کچھ عرصہ جاری رہا اور ابد کیلئے اس دنیا کو خیر باد کہا۔
تحریر: وسیم اللہ عفی عنہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

Adblock Detected

Please Turn off Your Adblocker. We respect your privacy and time. We only display relevant and good legal ads. So please cooperate with us. We are thankful to you!